بابری مسجد کیس کے جانبدارانہ فیصلے سے بھارت بے نقاب ہوگیا:  ادریس شاہ زنجانی

Oct 02, 2020

 لاہور ( پ ر)  سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بابری مسجد کے جانبدارانہ  فیصلے  سے بھارت ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہ  ہیں نہ انکی عبادت گاہیں۔  بابری مسجد کیس کے تمام ملزموں کو بری  کرنا شرمناک ہے۔ اس فیصلے کو بھارت کے عوام نے پاکستان اور نہ ہی عالمی  برادری تسلیم کیا ہے۔ ایک فراڈ  عدالت کے ذریعے  جھوٹا اور بے بنیاد فیصلہ دیا گیا۔

مزیدخبریں