لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کاقیام عمل میں آگیا ۔میاں امجد فرزندعلی فلم پروڈیوسرایسوسی ایشن کے چیئرمین ہوں گے ایم جرجیس سیجا سینئر وائس چیئرمین اورچوہدری جاوید وڑائچ وائس چیئرمین ارکان مجلس عاملہ میں شہزاد رفیق، سرمد کھوسٹ، عزیز جہانگیری ،حاجی محمد اسلم ، عمارہ حکمت، ذوالفقارعلی مانا حسن ضیا، عرفان ملک، فضاعلی مرزا وجاہت رئوف شامل ہیں نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری آج گورنرہائوس میں ہوگی ۔
میاں امجد فرزندپاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہونگے
Oct 02, 2020