حفیظ، شعیب ملک ،عامر اور وہاب سمیت 6 کرکٹرز نے پی سی بی کا کنٹریکٹ ٹھکرا دیا

Oct 02, 2020

 ملتان (سپورٹس ڈیسک) محمد حفیظ، کامران اکمل، شعیب ملک اور وہاب ریاض سمیت 6 کرکٹرز نے پی سی بی کے مجوزہ کنٹریکٹ کو ٹھکراتے ہوئے صرف ایک ماہ کے معاہدے پر دستخط کردیے جسکے تحت وہ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریںگے اور صرف 20 اکتوبر تک پی سی بی کی پالیسیوں کے پابند ہوںگے۔ذرائع کے مطابق سینئر کرکٹرز بورڈ کے مجوزہ کنٹریکٹ پالیسی سے سخت ناخوش ہیں۔ قومی کرکٹرز کا موقف تھا کہ انہیں بورڈ کا کنٹریکٹ منظور نہیں جب تک ہماری شرائط پر مبنی ڈرافٹ نہیں بنے گا، ہم اس پر دستخط نہیں کریںگے۔

مزیدخبریں