نئی دہلی (آن لائن) ایمنسٹی انٹرنیشنل کے یورپین آفس نے بھارت میں دفاتر بند کرنے پر یورپین قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ خاموشی کا نہیں بلکہ مؤقف اختیار کرنے کا وقت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ایمنسٹی انٹرنیشنل ای یو نے یورپین قیادت سے بھارت کیخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ ایمنسٹی کے یورپین آفس نے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کو اْجاگر کرنے کی پاداش میں بند کیے گئے ایمنسٹی انڈیا کے دفتر کے واقعے کے تناظر میں یورپین قیادت سے کیا۔یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین، یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل، یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور بھارت میں موجود ای یو مشن کو مخاطب کرتے ہوئے ایمنسٹی ای یو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ یورپین یونین طویل عرصے سے عمل کے میدان سے غائب ہے۔
انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، یورپی برادری بھارت کیخلاف کارروائی کرے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
Oct 02, 2020