سندھ:  پہلی بار پورے موسم سرما  میں سی این جی سٹیشنزبند رکھنے کا فیصلہ

Oct 02, 2020

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)  سندھ میں پہلی  بار  پورے موسم سرما میں سی این جی بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سوئی سدرن حکام کے مطابق 15  اکتوبر  سے تمام  سی این جی پمپس کو گیس بند کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ صرف ایل این جی پر چلنے والے  پمپس کھیلیں گے۔ مقامی گیس پر بیشتر سی  این ج سٹیشنز چار ماہ بعد 15  فروری  سے کھولنے کا منصوبہ ہے۔ پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ مقامی گیس کی بجائے زیادہ سے زیادہ پمپ ایل این جی پر منتقل کئے جا رہے ہیں۔ گیس  میں خود کفیل سندھ وفاق سے گیس  کے حصے  میں اضافہ حاصل کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے  کہ تقریباً 200 میں سے 108  پمپ قطری ایل این جی پر منتقل ہوگئے ۔ ماہرین کا  کہنا ہے کہ گیس میں خود کفیل سندھ اب امپورٹڈ ایل این جی استعمال کرے گا۔

مزیدخبریں