شہباز شریف بہت خوش‘ بستر گھر سے لائے‘ کھانا‘ ادویات منگوانے کی اجازت ہے: ڈی جی نیب

Oct 02, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو گھر سے کھانا، ادویات لانے کی اجازت ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔ جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف  مکمل آرام سے ہیں، بستر گھر سے لائے ہیں، کتابیں بھی پڑھتے ہیں۔ ڈی جی نیب  لاہور نے ایک سوال پر کہا بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے نیب پر جانبداری کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ ہم میرٹ پر چل رہے اور میرٹ پر ہی چلیں گے۔

مزیدخبریں