اترپردیش: ایک اور دلت خاتون سے اجتماعی زیادتی‘ ہمدردی کیلئے جاتے راہول گاندھی گرفتار 

Oct 02, 2020

اسلام آباد(عبداللہ شاد،خبر نگار خصوصی) اترپردیش میں ایک اور دلت خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد ہلاک ہو گئی۔ ایک ہفتہ میں دوسرا واقعہ ہے۔ بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی نے لڑکی کی والدہ کا انٹرویو کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک رکشے والا اسے گھر لے کر آیا تھا اسے  ہمارے گھر کے سامنے پھینکا گیا تھا۔ وہ بات کر سکتی تھی اور نہ ہی کھڑی ہو سکتی تھی۔ یہ واقعہ  اترپردیش ریاست کے بلرام پور ضلع میں پیش آیا ۔ ادھر کانگریس رہنما راہول گاندھی کو اتراپردیش میں گرفتار کر لیا گیا۔ وہ زیادتی کا شکار  لڑکی سے ہمدردی کیلئے  پیدل مارچ کرتے جا رہے تھے ۔ راہول کی بہن پریانکا بھی ساتھ جا رہی تھیں۔ پولیس نے راہوال کو دھکا دیکر گرایا۔ لاٹھی چارج بھی کیا گیا جس کے باعث زخمی ہو گئے۔ ادھر علی گڑھ کے نواحی قصبہ ہاتھرس میں زیادتی کی شکار دلت لڑکی کی چتا کو ہندو رسومات کے بر خلاف پٹرول چھڑک کر جلانے کے خلاف پورے بھارت میں  زبر دست مظاہرے پھوٹ پڑیملکڑیوں کی چتا استعمال ہوتی ہے تیل چھڑکنے کو  گناہ سمجھا جاتا ہے،بھارت کے سبھی ادارے اس امر پر متفق ہیں 2014میں مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں عورتوں کے خلاف جرائم میں37فیصد اضافہ ہوا ہیمدہلی سمیت پورے ملک میں خواتین کی بیحرمتی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

مزیدخبریں