اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان کو مسلسل دوسری بار اقوام متحدہ میں سب سے زیادہ سنے اور دیکھے جانے والے سربراہ کا اعزا حاصل ہو گیا۔ اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیر اعظم کی حالیہ تقریر زیادہ دیکھی گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم مودی بھی ویور شپ میں عمران خان سے پیچھے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو اب تک ایک لاکھ 69ہزار افراد دیکھ چکے ہیں، ان کی گزشتہ سال کی تقریر کو بھی اب تک 28لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ امریکی صدر ٹرمپ ایک لاکھ 37ہزار ویور شپ کے ساتھ دوسرے نمبر جب کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو 94 ہزار ویوز کے ساتھ ٹاپ 3 میں شامل ہیں۔ایرانی صدر حسن روحانی کی تقریر 67ہزار، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر 62ہزار، روسی صدر کی تقریر 59ہزار، چینی صدر کی تقریر 44ہزار اور افغان صدر اشرف غنی کی تقریر کو صرف 8ہزار لوگوں نے دیکھا۔