شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی روپوش: رپورٹ، داماد کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے محمد شہباز شریف سمیت دیگر ملزموں کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ 5صفحات پر مشتمل فیصلہ میںکہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہو سکی۔ ہارون یوسف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔ ہارون یوسف کی رہائشگاہ کے باہر اور  عوامی مقامات پر طلبی کے اشتہار لگائے جائیں۔ تفتیشی نے نصرت شہباز اور رابعہ علی کے قابل ضمانت وارنٹ کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی، رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین روپوش ہو چکی ہیں۔ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ورانٹ ضمانت گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔ دفتر خارجہ نے سلمان شہباز کی وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ جمع نہیں کرائی، آئندہ سماعت پر متعلقہ افسر ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت دیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...