کچھ سیاسی ایشوز عدلیہ کے اختیار  میں نہیں ہوتے: چیف جسٹس 

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کے بلوچستان بار کونسل کی تقریب سے خطاب کی مزید تفصیلات سامنے آئیں ہیں جن میں چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ  پاکستان میں تمام عدالتیں آزادانہ طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشنل کمشن بھرپور طریقے سے کام کرتا ہے۔ جوڈیشل کمشن میں سب کی رائے لیکر  متفقہ طور پر ججز کی تعناتیاں کی جاتی ہیں۔ بلوچستان کے مسائل آئین کے مطابق حل کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے بلوچستان کے بہت سے کیس نمٹائے ہیں۔ کچھ ایشوز کمرے میں بیٹھ کر حل  کئے جاتے ہیں کچھ سیاسی ایشوز عدلیہ کے اختیار میں  نہیں ہوتے۔ ہمیں صرف آئین پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ ایسے مسائل جن میں عوامی مسائل ہوں اسے سنتے ہیں۔ پولیس کارکردگی نہیں دے گی تو کارروائی کریں گے۔ جو ڈیشل کمیشن کے ہر ممبر کو اپنی رائے دینے کا پورا اختیار ہے۔ بلوچستان کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی دیں گے۔ لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پورے پاکستان میں ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ لاء اینڈ آرڈر کے جن پر قابو پا لیں۔ کوئٹہ  مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...