تھر بلاکIIمیں330میگاواٹ تھل نوواپاورپراجیکٹ کا فنانشل کلوز 

Oct 02, 2020

کراچی( کامرس رپورٹر )پاکستان کی سب سے بڑی آئی پی پی حبکو کی ذیلی کمپنی تھل نووا پاورتھرپرائیوٹ لمیٹڈ نے تھربلاکIIمیں 330میگا واٹ پاور پراجیکٹس کا فنانشل کلوز حاصل کرکے اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔اس بات کا انکشاف پی پی آئی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہ جہاں مرزا کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔حبکو، تھل لمیٹڈ، نوواٹیکس لمیٹڈ،چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن اور ڈیسکون انجینئرنگ کے اشتراک سے قائم کرد ہ تھل نووا پاور تھر پرائیویٹ لمیٹڈ ان ابتدائی منصوبوں میں سے ایک ہے جس کے تحت تھر بلاک IIکے مقامی کوئلے سے 330میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔اس موقع پرتھل نووا پاورتھرپرائیوٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم اللہ میمن نے کہا کہ اس منصوبے کیلئے کمپنی نے چائنا ڈیویلپمنٹ بینک کو غیر ملکی مالی اعانت کیلئے مرکزی منتظم اور حبیب بینک کو مقامی مالی اعانت کیلئے بطور مرکزی منتظم شامل کررکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مضبوط اور پیشہ ور اپسانسرز کے تعاون سے یہ منصوبہ مختص لاگت میں بروقت مکمل ہوجائے گا۔

مزیدخبریں