بلوچستان نے سندھ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرادیا 

کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) نیشنل ٹی ٹونٹی کپکے تیسرے میچ میں بلوچستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سندھ کو 2 رنز سے شکست دیدی۔ بلوچستان کے 181رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 178 رنز ہی بنا سکی۔   سندھ کے سہیل خان نے16 گیندوں پر 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 31 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کو دلچسپ مرحلے میں پہنچا دیا تاہم وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اسد شفیق32 جبکہ سرفراز احمد اور انور علی 20، 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بلوچستان کے آلرؤنڈر عماد بٹ نے 39 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔  اس سے قبل بلوچستانے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔  مین آف دی میچ کا ایوارڈ بلوچستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین بسم اللہ خان  نے حاصل کیا،دونوں ٹیمیں گیارہ اکتوبر کو راولپنڈی میں ایک بار پھر مدمقابل آئیں گی۔

ای پیپر دی نیشن