نیشنل ٹونٹی 20 ، بلوچستان نے سندھ ،نادرن نے سدرن کوہرادیا 

Oct 02, 2020

ملتان (سپورٹس رپورٹر) ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے میچوں میں بلوچستان نے سندھ ،نادرن نے سدرن الیون کو ہرادیا۔ گزشتہ روز  تیسرے میچ میں بلوچستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سندھ کو 2 رنز سے شکست دیدی۔ بلوچستان کے 181رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 178 رنز ہی بنا سکی۔ سندھ کے سہیل خان نے16 گیندوں پر 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 31 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کو دلچسپ مرحلے میں پہنچا دیا تاہم وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اسد شفیق32 جبکہ سرفراز احمد اور انور علی 20، 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بلوچستان کے آلرؤنڈر عماد بٹ نے 39 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل بلوچستان کے کپتان حارث سہیل نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بلوچستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور پلیئر آف دی میچ بسم اللہ خان کی نصف سنچری کی بدولت بلوچستان نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔بسم اللہ خان نے 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 58 رنز اسکور کئے اور چوتھی وکٹ کے لیے کپتان حارث سہیل کے ساتھ 69 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے 31 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دریں اثنا سدرن کوایک اور شکت کاسامنا کرنا پڑا، نادرن نے 27رنز سے شکت دی، میچ کی خاص بات شاداب اورحارث کی بالنگ تھی دونوں نے سات کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔سدرن پنجاب کا آغاز اتنااچھانہ تھا8کے سکور پر کپتان شان مسعود  ایک رن بنا کر حارث روف کاشکاربن گئے ان کے بعد ذیشان اشرف اور عمر صدیق نے ٹیم کوسنبھالاعمر چھ چوکوں کی مدد سے 33 رنز بناکرشاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے جس کے بعدصہیب مقصود نے ذیشان کاساتھ دیادونوں میں 60 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی صہیب 18 بناکرشاداب کی گیند پرکیچ اینڈبولڈ ہوگئے اس وقت مجموعی سکور 129تھا، جس کے بعدذیشان اشرف بھی 73 رنزبناکر شاداب کی گھومتی بال کاشکار بنے۔ان  کی اننگز میں 8چوکے اورچار چھکے شامل تھے۔انکے بعد سدرن کی وکٹیں تاش کے پتوں کیطرح بکھرگئیں آسان جیت ناممکن ہوگئی  مقررہ اووز میں 176رنز بناسکی شاداب نے 30رنزکی بدولت 3اورحارث روف نے24رنز کے عوض 4 وکٹ حاصل کی اس سے قبل نادرن الیون نے علی عمران کی ففٹی کی بدولت 203رنز کا مجموعہ تشکیل دیا  انہوں نے اپنے 50 رنز 29 گیندو ں پرپورے کئے ان کی اننگزتین چوکے اورتین چھکے شامل تھے،  حیدر علی اور شاداب نے 28،28رنز کی اننگز کھیلی،عمر امین نے15 رنزبنائے ایسے میں اصف علی اورمحمدنوازکی 59 کی ساجھے داری بڑاسکور بنانے میں مدد دی آصف 4چوکوں کی مدد سے 29اور نواز نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31رنز بنا کرناٹ آوٹ رہے محمدعرفان نے دو اور زاہد محمود  نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،نادرن الیون کے کپتان اور مین آف دی میچ شادا ب  خان نے کہا کہ بیٹنگ  کے دوران ہمارے کھلاڑیوں کی پرفارمینس تسلی بخش رہی  گیند بیٹ پرآرہی تھی ۔ ہم پریشر نہیں لے رہے ۔ں کامیابی کاتسلسل برقرار رکھیں گے،سدرن الیون کے شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم نے غلطیوں سے نہیں سیکھا ہم نے وہی غلطیاں  دوہرائیں جو پہلے میچ میں کی تھیں آخری5 اوورز میں سکور نہیں کرسکے ،کھلاڑی میچ  فینش نہیں کررہے۔ ٹورنامنٹ میں ساری ٹٰیمیں مضبوط ہیں اس لئے غلطی کی گنجائش نہیں ہے اگرکریںگے تودوسری ٹیم آگے آجائے گی۔

مزیدخبریں