صاف ستھرے ماحول کے بغیر کورونا سے بچاؤ ناممکن ہے

Oct 02, 2020

دادو (نامہ نگار) سماجی ادارہ, بیسک اربن سروسز فار کچی آبادیز (بستی) کے زیر اہتمام قاضی اللہ بخش ڈگری کالج میھڑ میں سندھ ایجوکیشن فانڈیشن کی سپورٹ سے چلنے والے اسکولز کے اساتذہ و اسٹاف کے لیئے کرونا وائرس سے بچا کے لیئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو بہتر طریقے سے یقینی بنانے کے لیئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ادارہ بستی کی ایگزیکٹیو ڈاریکٹر شہرت خاتون‘ سندھ ایجوکیشن فانڈیشن دادو ریجن کے انچارج محبوب علی مگسی ,عبدالمجید جونیجو, تسلیم ‘ ڈاکٹر مہران تنیو, بدرالدین تنیو اور اعظم خان لوہانی نے شرکت کی۔ایگزیکٹیو ڈاریکٹر شہرت خاتون نے کہا کہ جب تک گھر اور آس پاس کا ماحول صاف ستھرا نہیں ہوگا COVID-19  سے نہیں بچا جا سکتا۔گھر اور ماحول کی صفائی اور روزمرہ استعمال کی اشیا کو جراثیم سے محفوظ رکھ کر اور احتیاطی تدابیر کو فالو کر کے ہی کرونا سے بچا جا سکتا ہے۔ مہمان خصوصی سندھ ایجوکیشن فانڈیشن  دادو ریجن کے انچارج محبوب علی مگسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد کرونا وائرس وبا  سے بچنے کے لیئے احتیاطی تدابیر سے صحیح آگاہی حاصل کر کے ان پر احسن طریقے سے عمل کروانا ہے تاکہ کرونا وائرس سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں