شجاع آباد (نامہ نگار) الطاف پہوڑ مختیار مائی کے 16 سالہ نابالغ بیٹے احمد شہزاد کو پولیس تھانہ سٹی کے ایس آئی میاں نیاز نے ڈھائی ماہ قبل گرفتار کیا 19 دن حبس بے جا میں رکھا پھر شناخت پریڈ کے لیے ملتان بھیج دیا ایک ماہ تک گھر والوں کو ملنے ہی نہ دیا 60 ہزار روپے رشوت طلب کی انکار پر مقدمات میں نامزد کر دیا۔ ہائی کورٹ میں ہراسمنٹ کی رٹ پٹیشن دائر کرنے کی پاداش میں ایس آئی آپے سے باہر ہو گیا اور رات کو بھاری نفری مقدمات کے مدعیوں ظفر پونٹہ فدا حسین پاندھا وغیرہ کے ہمراہ گھر میں گھس گیا ۔خواتین ثمینہ بی بی شکیلہ بی بی مقصود بی بی شازیہ الطاف پر تشدد کیا شازیہ الطاف کے کانوں میں سے بالیاں اتروا لیں تھانیدار کو ہائی کورٹ کی ڈائریکشن دکھائی گئی اس نے کاغذات پھینک دئے۔ 8 جانور نقدی رقم زیورات کل مالیتی 25 لاکھ روپے کا سامان لے گئے۔پہوڑ شریف پہوڑ حنیف عمران افضل آصف طارق اللّٰہ بچایا مختیار مائی ثمینہ بی بی شکیلہ بی بی مقصود بی بی شازیہ الطاف و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب آر پی او ملتان سی پی او ملتان سے ایس آئی میاں نیاز کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور اپنا سامان واپس کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔