لودھراں (نامہ نگار،خبر نگار) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے انسداد ڈینگی بارے عوام کے شعور و آگاہی اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ آگاہی واک کی قیادت کی۔ واک میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں خواجہ عمیر محمود سمیت چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد اختر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکت ایجوکیشن اتھارٹی میاں عبدالرزاق نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی اور ڈی پی او کرار حسین نے آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔ دریں اثناء ڈی پی او سید کرار حسین نے بھی اس موقع پر کار، رکشہ اور موٹر آگاہی واک ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہاکہ عوام کے شعور و آگاہی کیلئے ڈینگی ویک کے سلسلے میں مختلف سرگرمیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے سلسلے میں 28 ستمبر سے جاری ہونے والی یہ سرگرمیاں 03 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔