صحت کے شعبے کو عالمی فنڈنگ میں پاکستان کو بڑا جھٹکا 

Oct 02, 2020

کراچی (نیوز رپورٹر) صحت کے شعبے میں عالمی فنڈنگ میں پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ گلوبل فنڈ نے پاکستان کو ایڈیشنل سیف گارڈ پالیسی کی فہرست میں شامل کردیا ہے جس کا مطلب فنڈز میں خرد بردیا بد عنوانی کی نشاندہی کا ہونا ہے ۔اب براہ راست حکومت کو رقم کے بجائے این جی اوز کے ذریعہ فند ز فراہم کیا جائے گا۔گلوبل فنڈ کی جانب سے پاکستان کی حکومت کو تحریری طور پر آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔ گلوبل فنڈ انسداد ملیریا، ایچ آئی ایڈز اور ٹی بی کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہے۔ دنیا کے تقریبا 100ممالک میں کا م کرنیوالے ادارے گلوبل فنڈ کوپاکستان کیلئے 2سال میں 271ملین ڈالر فراہم کرنے تھے تاہم اب گلوبل فنڈ نے سیف گارڈ پالیسی کی فہرست میں شامل کر کے براہ راست رقم کی فراہمی روک دی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جن ممالک میں جنگ کی صورتحال ہو یا، فنڈ کی خرد برد، دھوکہ دہی یا بد عنوانی کی نشاندہی ہو تو اْن ممالک کو سیف گارڈ پالیسی میں ڈالا جاتا ہے۔

مزیدخبریں