کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پچھلے دو ہفتوں کے دوران پاکستان اور خاص طورپر سندھ اور کراچی میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے کیسز پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا سے اتنی جلدی چھٹکا را ممکن نہیں ہم کرونا وائرس کے خلاف جنگ اسی صورت میں جیت سکتے ہیں اگر ہر شخص ایس او پیز پر عمل درآمد کرے اور حکومت بھی سختی سے ان پر عمل درآمد کروائے ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹر کے سیکریٹری جنرلڈاکٹر ایس ایم قیصر سجادکا کہنا تھا کہ یہ عام مشاہدہ ہے کہ کیسز کے بڑھنے کے باوجود لوگ ماسک نہیںلگا رہے۔
کرونا وائرس کے کینسر میں اضافہ پی ایم اے کا اظہار تشویش
Oct 02, 2020