کراچی (نیوز رپورٹر) پاک مسلم الائنس دیوان گروپ کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے کہا ہے کہ سندھ اور وفاق کے درمیان سیاسی رسہ کشی اور جھگڑے کی وجہ سے سندھ کے عوام کو نقصان ہورہا ہے، وفاق اور صوبائی حکومت سیاسی مفادات کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علائو الدین، نورالسلام، محمد حسین شیخ، رحمت غازی، سردار عبدالرحیم، منیر حسین، رفیق، عبدالمالک، بلال شکورودیگررہنمائو کارکنان بھی موجود تھے۔چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے کہا کہ ملک میں سیاسی افراتفری کا ماحول ہے،ادویات کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں اور کھانے پینے کی اشیاء غریب کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں لیکن وفاق اور سندھ حکومت کو عوام کی تکالیف سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان جاری سیاسی رسہ کشی اور جھگڑے میں صرف عوام کا نقصان ہورہا ہے۔ کراچی میں بجلی کے بدترین بحران کے بعد اب گیس کی قلت کا معاملہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔
سندھ ‘وفاق جھگڑے میں نقصان عوام کو ہورہا ہے، بچو دیوان
Oct 02, 2020