حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے:حبیب جنیدی

کراچی (سٹی نیوز)  پاکستان میں اس وقت معاشی بدحالی، پرائیویٹائزیشن کی عوام دشمن پالیسی ،سرکاری اداروں میں موجود مبیّنہ بدانتظامی اور معیاری گورننس ناپید ہونے کی وجہ سے عوام بالخصوص محنت کش اور غریب طبقہ کے مسائل میں ہر لمحہ اضافہ ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے پیپلز ورکرز یونین( سی بی اے) سندھ گورنمنٹ پریس کی جانب سے لیبر بیورو کے سینئر مزدور رہنماؤں اور اپنے ادارہ کے اُن ملازمین کہ جنہوں نے ادارہ کی خدمت اور ملازمین کے حقوق کے لئے جدوجہد کی اِن کے اعراز میں منعقد کی گئی تقریب استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے سی بی اے یونین کے صدر ملک محمد نسیم ، جنرل سیکرٹری محمد ندیم اور چیئرمین پرویز بلوچ نے بھی خطاب کیا۔استقبالیہ میں خصوصی دعوت پر انتظامیہ کی جانب سے کنٹرولر پرنٹنگ اینڈ اسٹیشنری ڈیپارٹمنٹ لطیف ایچ اُنڑاور سُپریٹینڈنٹ سندھ گورنمنٹ پریس فہیم قریشی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سی بی اے یونین کی جانب سے’’ اعتراف خدمت ِ مزدوراں‘‘کے طور پر حبیب الدین جنیدی،پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر محمد اسلم سمّوں،جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ،لطیف ایچ اُنڑ، فہیم قریشی،سی بی اے کے صدر محمد نسیم اور جنرل سیکرٹری محمد ندیم کو قائد اعظم ایوارڈ کی شیلڈ پیش کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن