راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ء میاں گل عمر فاروق نے کہاہے کہ حکو مت ایک بار پھر انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے لیکن اس طرح کی کارروائی اور جھو ٹے مقدمے بنانے سے مسلم لیگ ن کی آوازکو دبایا نہیں جا سکتا میاں نواز شریف پر کتنے جھوٹے مقدمے بنائیں گے لیکن اللہ کی ذات انصاف کرتی ہے پہلے بھی مقدمہ جھوٹا ثابت ہوا جج ارشد ملک کی صورت میںعمران خان آج میاں نواز شریف کی آواز کو دباناچاہتے ہیں لیکن ہر کارکن میاں نواز شریف کی آواز ہے اور میری قائد مریم نواز اپنے والد کے مشن کو آگے لے کر چل رہی ہیں۔