بھارت میں شدید آبی قلت‘ گاؤں کی خواتین کو پانی لانے کیلئے پہاڑ کاٹنا پڑا

Oct 02, 2020

نئی دہلی (بی بی سی) ہمارے گاؤں میں پانی کی اتنی کمی ہے کہ جب لڑکیاں پانچ چھ سال کی ہوں تو اسی عمر سے وہ پانی بھرنے کے چھوٹے چھوٹے برتن اٹھا لیتی ہیں۔ میں نے خود آٹھ سال کی عمر میں ہی پانی بھرنا شروع کر دیا تھا۔‘یہ انڈیا کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کی 19 سالہ ببیتا کے الفاظ ہیں، جنہوں نے اپنے گاؤں اگروٹھا کی سینکڑوں خواتین کے ساتھ مل کر ایک پہاڑ کاٹ کر پانی کے لیے 107 میٹر لمبا راستہ تیار کیا ہے۔ جس کے ذریعے پانی تالاب  تک  آتا ہے  اور وہ بھر جاتا ہے۔ ببیتا نے کہا کہ ’ہمارے گاؤں میں پانی کی اتنی کمی ہے کہ نلکوں پر گھنٹوں کھڑے رہنے کے بعد پانی ملتا ہے اور بارانی پانی کم ہونے کی وجہ سے کاشتکاری نہیں ہو پاتی ہے جبکہ جانوروں کے لیے بھی پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزیدخبریں