نیویارک +تہران(نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی (آئی اے ای اے) نے ایران کی جانب سے سابقہ خفیہ جوہری تنصیبات تک رسائی کی اجازت کے بعد دوسرے مقام کا جائزہ لیا۔آئی اے ای اے کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد دوسرے جوہری مقام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی اے ای اے نے مذکورہ مقام کا نام نہیں بتایا لیکن یہ واضح کیا جاچکا ہے کہ 2003 میں مشکوک سرگرمیاں ہو رہی تھیں تاہم آئی اے ای اے اور امریکہ کو یقین ہے کہ ایران نے خفیہ جوہری سرگرمیوں کو ختم کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ آئی اے ای اے کا بنیادی کام یقینی بنانا ہے کہ یہ مواد اسلحہ کے تیاری میں استعمال نہ ہو۔ایران کی اٹامک انرجی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمال واندی نے آئی اے ای اے کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امید کہ ایجنسی اس معاملے پر امریکا کو الزامات سے روکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد رضاکارانہ مذکورہ مقامات کی انسپکشن کی اجازت دی۔