کابل (شہنوا)افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں فوجی چوکی پرخودکش حملے میں 4شہریوں سمیت9 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔صوبائی گورنر کے ترجمان عمر سواک نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شام کو اس وقت پیش آیا جب نری سرج ضلع میں ہلمند قندھار ہائی وے پر ایک سکیورٹی چوکی کو کار بم سے نشانہ بنایا گیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عمر سواک کے مطابق حملے میں علاقے سے گزرنے والے چار شہری بھی ہلاک ہوگئے۔ہلاک شدگان میںدو مرد اور دو خواتین شامل ہیںجو کار بم کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک بچے سمیت4دیگر افراد بھی زخمی ہو گئے۔