ساہیوال:  دوہرے قتل کا فیصلہ‘  3بھائیوں کو 2,2مرتبہ سزائے موت

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ ساہیوال سرفراز احمد نے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر تین سگے بھائیوں محمد لطیف، محمد رفیق اور محمد شریف کو دو، دو مر تبہ سزائے موت اور چار لاکھ روپے جرمانہ فی کس کی سزا کا حکم سنایا۔جرمانہ کی رقم بطور معاوضہ مقتولین عبد الحق اور عبدالکریم کے ورثاء کو ملے گی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے عرصہ ایک سال قبل چک 105۔بارہ۔ایل میں رشتہ کے تنازعہ پر دو خالہ زاد بھائیوں عبد الحق اور عبد الکریم کو کلہاڑیوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...