شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مہین فاطمہ نے شرقپور کے ایک شادی ہال میں ہونیوالی اتحاد امت کانفرنس کے انعقاد کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اتحاد امت کانفرنس کے میزبان میاں جلیل احمد شرقپوری کو بیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے جب شادی ہال کا دورہ کیا تو وہاں پر میاں جلیل احمد شرقپوری کی صدارت میں اتحاد امت کانفرنس جاری تھی۔