لاہور (پ ر) الائیڈ سکولز نے تعلیمی نظام میں یکساںقومی نصاب کے بنیادی کردار کو اُ جاگر کرنے کے لیے ـ" ایس این سی۔یکساں قومی نصاب:کامیابی کی طرف ایک قدم" کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ماہرین نصاب، ڈاکٹر شاہد محمود (پراجیکٹ ڈائریکٹر الائیڈ سکولز)،مصباح رحمان (ہیڈ اکیڈیمکس الائیڈ سکولز) عنبرین نیاز( ہیڈ پرائمری)،ساجدہ توصیف (پرنسپل پاک کیمپس ،الائیڈ سکول) اور اقراء رشید (مصنفہ ، درسی کتب) کو بطور اسپیکرز ویبینار میں مدعو کیا گیا۔ویبینار کے مقررین نے تعلیمی مقاصد اور طریقہ امتحانات میںبہتری پر تبادلہ خیال کیا جو کہ مختلف تعلیمی درجات کے نصاب میں ہم آہنگی اور ترتیب پیدا کرنے کے لیے یکساں قومی نصاب کے ذریعے لائی گئی ہے۔