کنجوسی کی انتہائ‘ ہیلری کا ٹی وی شو میں فری سروس کا استعمال‘ انٹرویو رک گیا 

Oct 02, 2020

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ اور سابقہ سیکریٹری سٹیٹ ہیلری کلنٹن نے کنجوسی کی انتہا کر دی۔ ایک ٹی وی شو کے دوران انھوں نے ویڈیو کانفرنس ایپ کی فری سروس لینی شروع کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیلری ایم ایس این بی سی پر ویڈیو لنک ایپ زوم کے ذریعے انٹرویو دے رہی تھیں۔ اسی دوران ان کا انٹرویو اچانک رک گیا۔ دورانِ انٹرویو زوم کی فری سروس بند ہونے کی وجہ سے ہیلری کلنٹن کی ونڈو پر ایک پاپ اپ میسج نمودار ہوا جو ٹی وی پر دیکھا گیا۔ جس میں لکھا گیا تھا کہ آپ کی زوم میٹنگ 10 منٹ میں بند ہو جائیگی۔

مزیدخبریں