مال روڈ پر ریڈ زون نہ بنانے کیخلاف درخواست‘ محکمہ داخلہ کے  حکام آئندہ  ہفتے ہائیکورٹ طلب

Oct 02, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی کیلئے ریڈ زون ایکٹ نہ بنانے کیخلاف درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام کو آئندہ ہفتہ جواب سمیت طلب کرلیا۔ جسٹس جواد حسن نے سماعت کی جس میں مال پر جلسے جلوس  پر پابندی کیلئے عدالتی حکم کے باوجود ریڈ زون ایکٹ نہ بنانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا  درخواستگزار وکیل نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود مال روڈ کے لئے ریڈ زون ایکٹ نہیں بنایا گیا اور تاحال جلسے جلوس نکالے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں