لاہور(صباح نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اہم ملکی رازوں سے پردہ اٹھا کر غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، تین دفعہ وزیرِ اعظم رہنے والے نواز شریف نے ملکی رازوں کی حفاظت کا حلف اٹھایا تھا، ہریسے، نہاری اور عوام کا مال کھا کھا کر ان کے دماغ پر چربی چڑھی ہوئی ہے، شریف خاندان اپنی ذات کے علاوہ کچھ بھی سوچنے سمجھنے سے عاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ، افواجِ پاکستان، ریاستی و جمہوری اداروں سمیت کوئی ادارہ شریف خاندان کی دشنام طرازی سے محفوظ نہیں، نواز شریف اپنی کم فہمی کے باعث ہمیشہ پاکستان کے لیے عالمی سطح پر سبکی کا باعث بنے ہیں، پاکستانی عوام شریف خاندان کا ملک دشمن ایجنڈا ٹھکرا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بغض اور کینہ میں حد سے آگے نکل چکے، انہوں نے کروز میزائل کی بات کر کے قومی راز افشاں کیے۔
نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے: فیاض الحسن چوہان
Oct 02, 2020