سپریم کورٹ کے سابق جج چیئرمین انجمن حمایت اسلام منظور حسین سیال انتقال کر گئے 

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق جج سپریم کورٹ اور چیئرمین انجمن حمایت اسلام جسٹس (ر) منظور حسین سیال جمعرات کے روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں عدلیہ کے ارکان‘ وکلائ‘ سماجی شخصیات ان کے عزیز و اقارب اور انجمن حمایت اسلام کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جسٹس (ر) منظور حسین سیال مرنجاں مرنج شخصیت کے حامل تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وکیل لاہور ہائیکورٹ سے کیا اور ہائیکورٹ کے جج سے سپریم کورٹ کے جج کے منصب تک پہنچے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی انسانی حقوق کمیٹی نے اپنے  تعزییتی اجلاس میں جو کمیٹی کے چیئرمین محمد رفیع رضا کھرل ایڈووکیٹ زیر صدارت ہوا جسٹس (ر) منظور حسین سیال کے انتقال پر دلی رنج و غم اور مرحوم  کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...