اسلام آباد(قاضی بلال؍خصوصی نمائندہ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے خاتمہ کے بعدآج جمعہ سے پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی )باقاعدہ اپنا کام شروع کر دے گا۔ کابینہ کے بعد وزیراعظم کی جانب سے سلیکٹ کی گئی باڈی اپنا باقاعدہ کنٹرول سنبھالے گی ۔ اس سے قبل وزارت قومی صحت کے ایک ا فسر نے پی ایم ڈی سی سیکرٹریٹ کا کنٹرول سنبھال رکھا تھا۔ تمام ملازمین کو کام سے روک کر ریکارڈ اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے ۔ ذرائع کیمطابق نئی سلیکٹ باڈی کا باقاعد ہ نوٹیفیکیشن بھی وزارت قومی صحت نے جاری کر دیا ہے تاہم ابھی تک رجسٹرار اور دیگر اہم پوسٹ پر نئی باڈی ڈیپوٹیشن پر افسران کو تعینات کرے گی ۔ اس حوالے سے منظور نظر افسران کی فہرست نئی باڈی نے ترتیب دیدی ہے اور ایک ہفتہ میں تین تین ماہ کیلئے عارضی طور پر افسران وزارت قومی صحت سے لئے جائیں گے اس کے باقاعدہ اشتہار دیکر ان آسامیوں کو پر کیا جائے گا ۔ پی ایم سی آرڈیننس دو بار عدالتوں سے مسترد ہونے کے بعد آخرکار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بل کی صورت میں منظور کرا لیا گیا ہے ۔کابینہ اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد نو رکنی سیلکٹ باڈی میں روشانچ ظفر کشف فائونڈیشن لاہور ٗمحمد علی رضا ایڈووکیٹ آر کے اے لا ء اسلام آباد ٗطارق احمد خان پارنٹر بیکرٹلی اسلام آباد ٗڈاکٹر رومینا حسن آغا خان یونیورسٹی ٗڈاکٹر آصف لویا شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال ٗڈاکٹر ارشد تقی ٗ حامد لطیف ہسپتال لاہور ٗڈاکٹر انیس رحمان اسلام آباد ٗسرجن جنرل آف آرمرڈفورسز میڈیکل سروس ٗسیکرٹری ہیلتھ شامل ہیں۔
پی ایم ڈی سی کے خاتمہ کے بعدآج پی ایم سی کام شروع کر دے گا
Oct 02, 2020