اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرئع سے معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن)کا ہیڈ کوارٹر لندن میں بنایا جا رہا ہے جہاں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) قائد میاں نواز شریف پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کو گائیڈ لائن دیں گے۔ میاں نواز شریف نے جنرل پرویز مشرف کے دور میں جلا وطنی کے ایام میں لندن میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر قائم کیا تھا۔ جلاوطنی کے ایام میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر تھیں جب سے میاں نواز شریف نے ملکی سیاست میں دوبارہ پرو ایکٹو رول ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے ایک دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے میاں نواز شریف لندن سے پی ڈی ایم کے جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔ وہ مسلم لیگی کارکنوں سے براہ راست رابطے میں رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق پمیرا کی جانب سے ان کی تقاریر کو ٹیلی ویژن پر ٹیلی کاسٹ کرنے پر پابندی لگائے جانے کی صورت میں سوشل میڈیا پر ان کے پیغامات جاری کئے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کا ہیڈکوارٹرز لندن میں بنایا جائیگا‘ نوازشریف جلسوں سے خطاب کریں گے
Oct 02, 2020