نوازشریف کو یقین ہے وہ دوبارہ برسر اقتدار نہیں آسکتے،سید کبیر علی واسطی

Oct 02, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ممتاز بزرگ سیاستدان سید کبیر علی واسطی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو راستہ اختیار کیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں یقین ہوگیا ہے کہ وہ دوبارہ برسر اقتدار نہیں آسکتے اور ایسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ نہیں چلے گی اور انہیں اب بہت عرصہ ملک سے باہر رہنا ہے وہ شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کی قیادت کبھی نہیں دیں گے کیونکہ نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کو لیڈر بنوانا چاہتے ہیں اس لئے انہیں شہباز شریف قبول نہیں ہیں میری چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری نثار علی خان سے اپیل ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کوبچانے کیلئے آگے آئیں مسلم لیگ ملک کا بڑا اثاثہ اور سرمایہ ہے اس پر پرانی لیڈر شپ اپنا حق جتائے مجھ سے جو ہو سکے گا میں بھی کروں گا نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ سیاستدان نے کہا کہ نواز شریف ملک کو چلنے نہیں دینا چاہتے اسی لئے وہ اداروں پر تنقید کر رہے ہیں ان کا ملکی سیاست میں رول نہیں بچا لیکن وہ کسی دوسرے سیاستدان کو مسلم لیگ ن میں رول نہیں دیں گے میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی بجائے نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کی انہوں نے کہا کہ میزائل ٹیکنالوجی کا نواز شریف کریڈٹ نہیں لے سکتے یہ کریڈٹ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا ہے جو شمالی کوریا سے باقاعدہ معاہدہ کرکے ٹیکنالوجی لائیں اور ملکی دفاع مضبوط بنایا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو بطور لیڈر اس وقت ہی نواز شریف کو بدلنا چاہئے تھا جب صدر اوبامہ کے سامنے وہ بطور لیڈر ہماری نمائندگی نہیں کر سکے تھے اب سارے مسلم لیگی اکٹھے ہوجائیں اس وقت بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے ہم نہیں چاہتے کہ مسلم لیگ ن سے لوگ ادھرادھر کسی اور جماعت میں چلے جائیںکیونکہ نواز شریف کو اب کسی کے ایم این اے یا ایم پی اے بننے سے کوئی دلچسپی نہیں وہ صرف مسلم لیگ کی صدر اپنی بیٹی مریم نواز کو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیںاس وقت وہ زخمی شیر کی طرح ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہوگیا ہے کہ انہیں کافی عرصہ ملک سے باہر رہنا ہے انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف مقتدر ادارے کے خلاف وہ باتیں کر رہے ہیں جنہیں لوگ سننا نہیں چاہتے حکومت عدالت میں جائے اور الطاف حسین کی طرح ان کے خطابات پر بھی پابندی لگوائے۔

مزیدخبریں