رشوت اور کرپشن،غیرمناسب رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل  پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن نے کہا ہے کہ وہ اپنے افسران و جوانوں کی ویلفئیر کے لئے بھرپور اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں  محکمہ پولیس کی تاریخ میں پہلی دفعہ اتنے بڑے پیمانے پر ترقیاں دی گئی ہیں جس میں کانسٹیبل سے لیکر ایس پی تک کے رینک 687ملازمین اگلے عہدوں پر ترقی پاگئے ہیں جبکہ کلیریکل سٹاف میں85ملازمین کو ترقی دی گئی اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے شہداء پیکج پنجاب پولیس کے برابر کرایا گیاپولیس کے شہداء کے بچوں کو محکمہ پولیس میں ملازمت دی گئی محکمہ پولیس میں بھرتیوں کا عمل شروع کیا گیا  پہلے مرحلے میں 1200کے قریب کانسٹیبلان بھرتی کئے گئے تمام بھرتیاں میرٹ پر کی گئیں جن کی تربیت آخری مراحل میں ہے رواں سال میںمزید 1100کے قریب کانسٹیبلان بھرتی کئے جائیں گے جس سے کافی حد تک نفری کی کمی کوپورا کیا جاسکے گا پولیس کو کرپشن فری کرنے کے لئے احتساب یونٹ قائم کیا گیا یہ باتیں انہوں نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستا ن کے ویژن کے مطابق شہریوں کو جلد انصاف کی فراہمی ،ان کے مسائل کا حل اور ان کی عزت نفس کو مد نظر رکھتے ہوئے تھانہ جات میں خدمت ،تحفظ اور اعتماد کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے مختلف کورسز شروع کرائے گئے اور کچھ تھانوں کو ماڈل تھانے کا درجہ دیا گیا جن میں اے ایس پی بطور ماڈل پولیس سب ڈویژن تعینات کیے گئے ہمیں یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پبلک ہی ہماری باس ہے آپ کے پاس اگر کوئی شہری دا درسی کے لئے آئے اس سے مخاطب ہونے سے پہلے اپنے آپ کو اس کی جگہ پر رکھ کر سوچیں جو آپ کا ضمیر جواب دے اس کے مطابق اس کی مدد کریں،اپنے رویوں میں نرمی پیدا کریں اور شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں ، اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان میری شان ہیں آپ کاایک اچھا اقدام پورے پاکستان میں سراہا جاتا ہے جبکہ ایک غلط کام سے پوری فورس کی بدنامی ہوتی ہے ، ہم اسلام آباد میں تھانہ کے بوسیدہ کلچر کو تبدیل کرکے نئے باب کا آغاز کر چکے ہیں جس کو عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ رشوت اور کرپشن،غیرمناسب رویہ کسی صورت میںبرداشت نہیں کیا جائے گا ایسے افسران و ملازمان جو اس میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن