کوٹ ادو(خبر نگا ر)مخالف نے ماں بیٹے پر خونخوار کتا چھوڑ دیا،تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل ،پولیس نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع ہنجرائی غیر مستقل شرقی چاہ سکھانی والا میں موہانہ برادری کے کوڑا خان اور اصغر موہانہ کے مابین مخالفت چلی آرہی تھی،23ستمبر کے روز اصغر موہانہ کی والدہ زہراں اپنے گھر کے تھلہ پر موجود تھی کہ اسی اثناء میں کوڑا موہانہ نے اپنا پالتو خونخوار کتا اس پر چھوڑ دیا جس پر کتے نے زہراں مائی کے پائوں اور ٹانگ پر کاٹ لیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا بعد ازاں گزشتہ سے پیوستہ روز اصغر موہانہ کے گھر کے قریب فصل دھان میں پانی لگائے کھڑا تھا کہ اسی ثناء میں کوڑا موہانہ نے اس پر بھی اپنا پالتو خونخوار کتا چھوڑ دیا،کتنے نے اصغر موہانہ کی پنڈلی پر کاٹ لیا،اصغر موہانہ کو تشویش ناک حالت کے باعث ہسپتال داخل کرادیا گیا،پولیس کی جانب سے کاروائی نہ ہونے پر متاثرہ نے عدالت سے رجوع کرلیا،پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے اصغر موہانہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر119/20زیر دفعہ289درج کرکے کتامالک کی تلاش شروع کردی ہے۔