عدالت سے رجوع کرنیوالی خاتون پولیس کے تاخیری حربوں سے پریشا ن متاثرہ کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ملتان(کرائم رپورٹر)حق کی تلاش میں عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون پولیس کے تاخیری حربوں سے پریشان،متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ کردیا۔ متاثرہ شہناز بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکے شوہر کی وفات کے بعد اس نے سسرال والوں سے حق مانگنے کیلئے فیملی عدالت میں حق المہر کا دعویٰ کیا جس پر محمد ندیم، عبدالغفور، نور محمد اور عبدالمجید سمیت دیگر جان کے دشمن بن گئے ہیں جو 6 ستمبر کو اسلحہ کے زور پر مکان میں گھس آئے اور اسے یرغمال بناکر دعویٰ واپس لینے کی دھمکیاں دی گئیں پولیس قادرپورراں نے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا ۔

ای پیپر دی نیشن