کینسر بھی قابل علاج مرض ہے‘ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود کا کلینیکل میٹنگ میں لیکچر

Oct 02, 2020

ملتان (سپیشل رپورٹر) کینسر ریسرچ سنٹر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور  ڈیپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرک میڈیسن  نشتر ہسپتال کے اشتراک سے وارڈ انیس میں ایک کلینیکل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے لیکچر دیا۔ جس کا عنوان تھا کینسر فوبیا۔ انہوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں اس بات کو واضح کیا کہ کینسر بھی قابلِ علاج مرض ہے۔ اجلاس کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے شرکاء  کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

مزیدخبریں