راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سےروزگارکےمواقع پیدا ہوں گے:وزیراعظم

Oct 02, 2020 | 15:57

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور لاہور کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ اقتصادی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

 آج اسلام آباد میں منصوبے پر عملدرآمد میں پیشرفت پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے کی مقررہ وقت میں تکمیل حکومت کی ترجیح ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ لاہور شہر کی بحالی کا ایک اہم منصوبہ ہے جوبڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرے گا اور اس سے پانی کی قلت ختم ہوگی اور صوبے بھر میں اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو بتایا کہ آپ کی سوچ اور ترجیحات کے مطابق منصوبے پر پیشرفت کی اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جارہی ہے۔

 انہوں نے یقین دلایا کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں