وزیر خارجہ کا کویت کے سفارتخانے کا دورہ ، شیخ صباح الاحمد کے انتقال پراظہار تعزیت

Oct 02, 2020 | 18:12

ویب ڈیسک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  جمعہ کو اسلام آباد میں کویت کے سفارتخانے کا دورہ کیا اورامیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ نے فاتحہ خوانی بھی کی اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کےلئے دعا کی۔

 انہوں نے سفارتخانے میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ امیر کویت نے پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔

کویت کے سفیر نے سفارتخانے آمد اور تعزیت کرنے پر وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں