قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ، ایک اور نوجوان شہید 

سرینگر(اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع شوپیاں میں  ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فو جیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے راکہامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ ستمبر میں 14 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جمعہ کو جاری کئے گئے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ان سے پانچ افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔ دوسری جانب سرینگر کے علاقے شہید گنج میں تاجروں نے دکانیں بند کرکے محکمہ ٹریفک کے خلاف احتجاج کیا۔ تاجروں نے کہا کہ محکمہ ٹریفک سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے گاڑیوں کو نیلم سینما کے راستے سے رواں دوراں رکھتا ہے جس کے باعث ان کی تجارت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...