کراچی (این این آئی) انٹر بنک میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا جبکہ پاکستان میں سونا کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بنک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت فروخت 170.60 روپے پر جا پہنچی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت 172.50 روپے پر آ گئی۔ پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں600 روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ14ہزار100روپے ہو گئی۔