شہباز شریف ، کلثوم نواز کیخلاف اضافی ٹیکس ، نوٹس ثابت نہ ہوا تو کیس اڑادینگے : جسٹس عمر عطا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے شہباز شریف اور کلثوم نواز کے خلاف اضافی ٹیکس کے اطلاق پر ایف بی آر کو کیس ثابت کرنے کیلئے آخری وارننگ دے دی۔ سماعت میں جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ایف بی آر کو آخری موقع ہے، نوٹس نہ ثابت نہ ہوا تو کیس اڑا دینگے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا سوال یہ ہے اضافی ٹیکس لگانے سے قبل فریقین کو نوٹس دیا گیا۔ ایف بی آر کے وکیل نے کہا ہمارا موقف ہے کہ نوٹس دیا گیا تھا۔ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر نوٹس بھیجا گیا تو کیا نوٹس فریقین کو موصول بھی ہوا؟۔ ایف بی آر کے کہنے سے تو نوٹس کی وصولی ثابت نہیں ہو سکتی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا یہ 1994۔95 کا معاملہ ہے، اضافی ٹیکس 2002 میں لگا، ایف بی آر نے نوٹس کب بھیجا اسکی تاریخ بھی ایف بی آر نے نہیں بتائی۔ جس کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ ایف بی آر بتائے اضافی ٹیکس کا نوٹس کب دیا۔ ایف بی آر اپنی دستاویز کا جائزہ لے۔ نوٹس فریقین کو دیا گیا تو اضافی ٹیکس کا اطلاق ہو جائے گا۔ ایف بی آر نے اضافی ٹیکس سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔ ہائیکورٹ نے فیصلہ شریف فیملی کے حق میں دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...