منی لانڈرنگ ریفرنس ، نصرت شہباز پر فرد جرم عائد

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میںشہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر نمائندے کے ذریعے فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات کے لئے طلب کر لیا۔ حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے  عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن