سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار ہائیکورٹ نے رہائی کا حکم دیدیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دیکر انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا،  جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلہ سنا دیا، صوبائی نظرثانی بورڈ نے 2 جولائی کو نظربندی میں توسیع کیلئے حکومتی درخواست مسترد کر دی تھی۔ توسیع نہ ہونے پر سعد رضوی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 10 جولائی کو دوبارہ نظر بند کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا حکومت نے نظر بندی کیلئے جو طریقہ کار اختیار کیا وہ غیر آئینی ہے، حکومتی ضابطہ کار میں بہت زیادہ بے ضابطگیاں پائی گئیں ہیں، عدالت نے جن نکات پر سرکاری وکلاء سے معاونت طلب کی تھی وہ ان پر عدالت کو مطمئن نہ کرسکے یہ ایک انسان کے بنیادی آئینی حقوق کا معاملہ ہے، جس طریقے سے حکومت نے یہ سارا معاملہ ہینڈل کیا اس کی بابت سرکاری وکلاء  نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، عدالت نے وضاحت طلب کی کہ نظر بندی کیلئے جاری شدہ نوٹیفکیشن کی تاریخیں آپس نہیں ملتیںآپ کیا کہیں گے؟ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...