کابل: پشاور حملوں میں مطلوب کالعدم لشکر اسلام کا کمانڈر ہلاک

Oct 02, 2021

خیبر+ کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم لشکر اسلام کا اہم کمانڈر عمر آفریدی ہلاک ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد پشاور میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔ عمر آفریدی کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے۔ افغان صوبہ پروان میں اسلامی امارات فورسز کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ سرچ آپریشن میں دھماکے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار‘ حملے میں 5 طالبان زخمی ہوئے۔ طالبان نے داعش کے کئی کارندے ہلاک کر دیئے۔ متعدد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزیدخبریں