کراچی (وقائع نگار/نیوز رپورٹر) سینئرصحافی و نجی چینل کے بانی میر خلیل الرحمن مرحوم کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمن انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں مفتی ارشاد حسین سعیدی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں عزیز و اقارب، سینئر صحافیوں کے علاوہ اہم سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ مرحومہ محمودہ خلیل الرحمن کی عمر95 برس تھی۔ بیوہ محمودہ خلیل، میر شکیل الرحمن کی والدہ اور میر ابراہیم رحمن کی دادی تھیں۔ مرحومہ نے ایک بیٹا اور چار بیٹیوں سمیت24 پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور 22 پڑپوتے پڑپوتیاں، پڑ نواسے پڑ نواسیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔ صدر عارف علوی‘ وزیراعظم عمران خان‘ شاہ محمود‘ شیخ رشید احمد‘ چوہدری فواد حسین‘ چیئرمین سینٹ ‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار‘ چودھری شجاعت حسین‘ پرویز الہیٰ‘ مونس الٰہی‘ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر عمران اسمعیل اور سیاسی و سماجی شخصیات نے میر خلیل الرحمن مرحوم کی اہلیہ اور میر شکیل الرحمن کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
میر خلیل الرحمن کی بیوہ‘ میر شکیل الرحمن کی والدہ محمودہ خلیل الرحمن انتقال کرگئیں
Oct 02, 2021