واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر جوبائیڈن نے کانگریس کی جانب سے منظوری کے بعد قلیل مدتی فنڈنگ بل پر دستخط کردئے ہیں، جس سے حکومتی مالی امور ٹھپ ہونے کا خطرہ جزوی طور پر ٹل گیا ہے۔ صدر کے دستخطوں سے قبل، سینٹ اور ایوان نمائندگان نے بل کی منظوری دی، جس سے حکومت کو 3 دسمبر تک مالی اعانت ملتی رہے گی۔ سینٹ میں35 کے مقابلے میں 65 ووٹوں جبکہ ایوان نمائندگان میں 175 کے مقابلے میں 254 ووٹوں سے بل کو منظور کیا،جہاں چند ریپبلکن نے ڈیموکریٹس کے ساتھ ووٹ دیا۔آخری وقت میں منظور ہونے والے بل سے زیادہ تر وفاقی ایجنسیوں اور پروگراموں کے لیے موجودہ سطح پر فنڈنگ جاری رہے گی۔اس سے ہنگامی فنڈنگ کی فراہمی بھی جاری رہیگی تاکہ قدرتی آفات جیسے سمندری طوفان ایڈا سے متاثرہ امریکیوں کی مدد اور افغان مہاجرین کی دوبارہ آباد کاری میں مدد ملے۔
امریکی صدرکے فنڈنگ بل پر دستخط، افغان مہاجرین کی آباد کاری میں مدد ملے گی
Oct 02, 2021