اسلام آباد(نا مہ نگار)نیپرا نے کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کا معاملہ پر حیسکوپر 3کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیاہے،تحقیقات میں ہو نے والی15میں سے 12اموات میں حیسکو قصوروارقرار پایاگیا،اتھارٹی کی حیسکو کو سوگوارخاندانوں کو حیسکو ملازمین کے برابر 35لاکھ فی کس معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے،ترجمان نیپرا کے مطابق جولائی 2019سے اکتوبر2020کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کا معاملہ پر نیپرا نے حیسکوپر 3کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے، نیپرامذکورہ مدت کے دوران بجلی سے 15افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھی، نیپرا اتھارٹی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے 3ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ حیسکونیپرا کے طے کردہ معیارات کیمطابق اتھارٹی کو اموات کی اطلاع دینے میں بھی ناکام رہا، اتھارٹی کی حیسکوکوسوگوارخاندانوں کو حیسکو ملازمین کے برابر 35لاکھ فی کس معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ،جبکہ معاوضے کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے
کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات ا معاملہ، حیسکوپر 3کروڑ 10 لاکھ جرمانہ
Oct 02, 2021