یوایس ایڈ، حکومتِ پاکستان کے اشتراک سے پی پی ایس اِی منصوبہ کا آغاز

اسلام آباد (خصوصی نا مہ نگار) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کے توسط سے حکومتِ پاکستان کے ساتھ اشتراک کار میں پاکستان پرائیویٹ سیکٹر انرجی (پی پی ایس اِی)منصوبہ کا آغاز،یو ایس ایڈ نے پی پی ایس اِی منصوبے کی شروعات کے لیے8ملین ڈالرکی معاونت کو فراہم کی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق امریکی حکومت نے صوبہ سندھ میں نجی شعبہ کے ساتھ شفاف توانائی میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کے توسط سے حکومتِ پاکستان کے ساتھ اشتراک کار میں پاکستان پرائیویٹ سیکٹر انرجی (پی پی ایس اِی)منصوبہ کا آغاز کیا ہے۔اس منصوبہ کی وَرچوئل افتتاحی تقریب میں قومی اور صوبائی حکومتوں کے اہم نمائندوں، تاجررہنماؤں، سرمایہ کاروں، یوایس ایڈ کے اہلکاروں اور دیگر تکنیکی ماہرین نے شرکت کی ۔اِس موقع پر یو ایس ایڈ کے قائم مقام مشن ڈائریکٹر مائیکل نحرباس نے کہا کہ یو ایس ایڈ ،پاکستان کے توانائی کے شعبہ کی مضبوطی اور پائیدار توانائی وسائل کے استعمال کے ذریعے اِس کو مزید قابل مسابقت بنانے کے لیے حکومت پاکستان کا دیرینہ معاون رہا ہے  ۔سندھ کے سیکرٹری توانائی ابوبکرمدنی نے ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان پر متوقع منفی اثرات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پی پی ایس اِی جیسے منصوبے اور یو ایس ایڈ جیسے شراکت دار توانائی کے شعبہ کی مضبوطی اور اس  میں اختراعات کے لیے سرکاری اورنجی شعبہ کو قریب لا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن